پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے مزید26گرانفروشوں کو گرفتار کر لیا

پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے مزید26گرانفروشوں کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے377مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر18دکانداروں کے چالان کیے جبکہ25,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،26افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر26افراد کو گرفتار کروایا گیا۔16 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔
ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔