’’حکومت شہریوں کو محفوظ اور معیاری سفری سہولیات دے رہی ہے‘‘

لاہور(کامر س رپورٹر)لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری لانے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے حامل منصوبہ جات اور ٹھو س منصوبہ بندی کے تحت شہریوں کو محفوظ اور معیاری سفری سہولیات مہیا کر رہی ہے۔ حکومت پنجاب کی طرف سے میٹرو بس کے فیڈر روٹس کے لیے چلائی جانے والی نئی بسوں سے شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے نظا م میں مزید شاندار سفری سہولیات میسر آ سکیں گی۔ مختلف فیڈر روٹس کے اجراء پر لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے موجودہ روٹس اور ا ن کی الائینمنٹس تبدیل ہو جائیں گی۔ اس سلسلے میں ایل ٹی سی کی طر ف سے پرائیویٹ ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو اپنی بسیں فیڈر روٹس سے ہٹا کردوسرے روٹس پر منتقل کرنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے ترجمان نے مختلف ٹی وی چینلز پر ایل ٹی سی اور بندیال ٹرانسپورٹ آپریٹر کے متعلق نشر ہونے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس کے فیڈر روٹس کے آپریشنل ہونے پر B-23روٹس کو کینسل کر دیا گیا جس کی بنا ء پر اس روٹ پر بندیال ٹرانسپورٹ آپریٹر کو تین مختلف روٹس الائینمنٹس( ٹھو کر تا لاری اڈہ ، موہلنوال تا ٹھوکر، لاری اڈہ تا شرقپور شریف براستہ آزادی چوک ) تجویز کی گئیں جس کا ان کے متعلقہ حکام نے نہ صرف جواب دینے سے ا نکار کر دیا بلکہ فیڈر روٹس کے اوپر خستہ حالت کی دوبارہ بسیں چلا دی گئیں۔ اس پر ایل ٹی سی کے انفورسمنٹ سٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے بندیال ٹرانسپورٹ آپریٹر کی 11بسیں شہر کے مختلف تھانوں میں قانون کی خلاف ورزی پر بند کروا دی ہیں