ایل ڈی اے کے زیر اہتمام 20کمرشل پلاٹوں اور ایک دکان کی نیلامی

ایل ڈی اے کے زیر اہتمام 20کمرشل پلاٹوں اور ایک دکان کی نیلامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(خبر نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام جوہر ٹاو¿ن‘ سبزہ زار‘گجر پورہ اور ماڈل ٹاو¿ن(توسیعی) سکیموں میں واقع20 کمرشل پلاٹ او رایک دکان مجموعی طور پر8کروڑ78لاکھ روپے میں نیلام کر دئیے گئےسب سے زیادہ بولی ماڈل ٹاو¿ن(توسیعی) سکیم کے این بلاک میں واقع ایک مرلہ 75مربع فٹ کے کمرشل پلاٹ نمبر15-L کے لئے دی گئی اس کی بنیادی قیمت 11 لاکھ25ہزار روپے فی مرلہ رکھی گئی تھی جبکہ یہ26 لاکھ روپے فی مرلہ کے حساب سے مجموعی طور پر34لاکھ 66ہزار روپے میں نیلام ہوا سبزہ زار کے جی بلاک میں واقع191مربع فٹ رقبے کی دکان نمبرایک‘44لاکھ25ہزا رروپے میں نیلام ہوئی جبکہ اس کی بنیادی قیمت23لاکھ روپے مقرر کی گئی تھینیلام عام ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر 239-A نیو مسلم ٹاﺅن نزد ایوبیہ مارکیٹ میں منعقد ہو ا جس کی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی کے ارکان ڈائریکٹر فنانس ظہیر اصغر رانا‘ ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ معظم رشید اور عثمان غنی اور دیگر متعلقہ افسران نے کی پلاٹوں کی فی مرلہ بنیادی قیمت کا تخمینہ پاکستان بینک ایسوسی ایشن کے منظور شدہ تخمینہ کاروں سے لگوایا گیا تھانیلامی میں شہریوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا ا ور ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر بولی دی -