صاف پانی نایاب اور طبی سہولیات کا فقدان ، یوسی 257کے دیہات مسائل کا گڑھ
لاہور(سروے رپورٹ: دیبا مرزا :تصاویر : علی رضا ) صو با ئی دارالحکو مت میں واقع یو نین کو نسل 257 کے تین بڑے گاؤں سادھو کی ویلج،ستوکتلہ ،ڈیرہ بھٹیا ں کے رہا ئشی بنیا دی عوامی سہو لتو ں سے محروم ،پینے کے صا ف پا نی ،صحت کی سہو لیات،قبرستا ن کے مسا ئل ، بجلی کی لٹکتی تا ریں ،فلٹریشن پلا نٹ کی کمی سے عوام پریشان ، رو زنا مہ’’ پا کستان ‘‘ کی طرف سے کئے گئے یو نین کو نسل کے سروے میں شہر یوں نے شکا یتوں کے انبا ر لگا دیئے ۔شہری اللہ ر کھا ، ملک وسیم ، افضل ، حا جی رشید ،سہیل ، حا مد نے بتا یا کہ ہم لو گ ابھی تک تما م بنیا دی سہو لتو ں سے محرو م ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہما رے گا ؤں ستو کتلہ میں نہ تو سیو ریج کا کو ئی نظا م مو جو د ہے جس کی وجہ سے گند ے پا نی سے بے شمار بیما ریا ں پھیل رہی ہیں اور ان کی و جہ سے ہمارے بچے آئے روز بیما ر ہو جا تے ہیں ،انہو ں کہا کہ اس پر با ت ختم نہیں ہو تی بیما ر ہو نے کے بعد کے علا ج کے لئے بھی اس پو ری یو نین کو نسل میں کو ئی سرکا ری ڈسپنسری بھی مو جو د نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ویسے تو پنجا ب حکو مت سٹرکو ں کے جال بچھا ئے جا رہی ہے لیکن عوام کی بنیا دی سہو لتوں کی طر ف کو ئی تو جہ نہیں ہے ،پینے کا صاف پا نی بھی مو جو د نہیں ہے اور اب تک ایک بھی فلٹریشن پلا نٹ نہیں لگا یا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جن سو سائٹیو ں میں ضرو رت نہیں ہے اور جو لو گ خود بھی پا نی خر ید کر پی سکتے ہیں ان کے علا قہ میں ہی فلٹریشن پلا نٹ لگا یا گیا ہے ہم غریب لو گ پا نی خر ید کر پینا تو دور کی با ت دو وقت کی روٹی ہی بچوں کو کھلا دیں تو بہت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے چیئر مین تو ہما رے ساتھ ہر ممکن تعاون کر تے ہیں لیکن ہما رے حلقہ کے بڑوں کی تو جہ ہما ری جانب نہیں ۔چند سٹرکو ں کے بنوا نے کو تو ترقیا تی کام نہیں کہتے ہیں ۔
یوسی سروے