تحریک انصاف کی یاسمین راشد کی قیادت میں انتخابی ریلی ، کارکنوں کی بھر پور شرکت

تحریک انصاف کی یاسمین راشد کی قیادت میں انتخابی ریلی ، کارکنوں کی بھر پور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف این اے 120 کی نامزد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد ،مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری اور زبیر نیازی کی قیادت میں انتخابی مہم کے سلسلے میں اسلام پورہ عمر روڈ سے آخری بس سٹاپ تک کارکنوں نے ریلی نکالی ، ریلی کا جگہ جگہ پر تپاک استقبال کیا گیا اور ریلی کے شرکاء پر پھولو ں کی پتیاں نچاور کی گئی ، ریلی میں بڑی تعداد میں کارکنوں اور عوام نے شرکت کی ریلی سے ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز احمد چوہدری اور زبیر نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 120کی عوام عمران خان کے ساتھ ہے حلقہ میں جیتنے کے بعد نواز شریف نے رخ نہیں کیا اور آج حلقہ مسائل کا گڑھ بن چکا ہے نواز شریف پانامہ میں رنگے ہاتھوں پکڑ ے جا چکے ہے ،رہنماؤں نے کہا کہ پی ٹی آئی حلقہ میں ڈور ٹو ڈور کیمپین بھرپور طریقے سے چلا رہی ہے ، حلقہ کی عوام تبدیلی کے حق میں فیصلہ کر چکے ہے، سپریم کورٹ سے (ن) لیگ کی کرپشن کا تابوت نکلا ہے ، نواز شریف جی ٹی روڈ پر ڈرامہ کر کے مظلوم بننے کی نا کام کوششیں کر رہے ہیں۔رہنماؤں نے کہا کہ 35سالوں سے شریف خاندان اقتدار میں ہے عوام کا کوئی خیال نہیں کیا کرپشن لوٹ مار عروج پر ہے اداروں کو مضبوط بنانے کے بجائے کھوکھلا کیا ، ملکی اداروں کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہے (ن) لیگ نے ہمیشہ سرکاری وسائل کو استعمال کیا ہے ،حکومت کے بغیر یہ الیکشن لڑنے کی جرات نہیں کر سکتے۔ریلی میں رانا تنویر، ثاقب سندھو ، شیراز چیمہ، صدیق خان، حافظ ماجد، جاوید اکرام ٹونی ، میاں عبید الرحمن، رانا اختر حسین ، توفیق احمد لودھی ،کامران ظفر گل، مظہر گجر، میاں عمر اقبال ، ملک یونس ، جنید خان ،اقبال خان صافی،عارف محمود ڈوگر ، ملک حسیب ، فرخ شاہ، اشتیا ق ملک سمیت بڑی تعداد میں کارکنان شریک تھے ۔