ہسپتالوں میں اطباء کی بھرتی پر پابندی کی اطلاعات سے اطباء پریشانی میں مبتلا

ہسپتالوں میں اطباء کی بھرتی پر پابندی کی اطلاعات سے اطباء پریشانی میں مبتلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے خبر نگار سے)ہسپتالوں میں اطباء کی بھرتی پر پابندی کی اخباری اطلاعات سے اطباء میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ،طب یونانی بے ضرر ،مؤثر اور ہمارا روایتی طریقہ علاج ہے ،جس سے وطن عزیز کی ستّر فیصد آبادی استفادہ کرتی ہے ،ملکی مسئلۂ صحت حل کرنے کے لیے طب کی زیادہ سے زیادہ ڈسپنسریاں قائم کرنے اور اطباء کی خدمات سے استفادہ کی ضرورت ہے ،عالمی ادارہ صحت بھی ایشیائی ممالک کو صحت پالیسیوں میں روایتی طریقہ علاج کی شمولیت پر زور دیتا ہے ،ا ن خیالات کا اظہار پاکستان ایسوسی ایشن فار ایسٹرن میڈیسن (پیم)کے ہنگامی اجلاس میں مقررین نے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اطباء کی تعیناتی پر پابندی کے بارے میں صحیح صورت حال کے بارے میں حکومت پنجاب واضح کریں ،تاکہ اطباء میں تشویش ختم ہو سکے ،اجلاس سے حکیم راحت نسیم سوہدروی ،حکیم راشد حسن ،حکیم محمد سلیم کھوکھر ،حکیم محمد حامد نظامی ،حکیم حافظ فضل امین ،حکیم رفیق احمد صابر،حکیم بشیر بھیروی ممبر قومی طبی کونسل ،حکیم غلام محمد بھٹی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ طب یونانی کو مسئلہ صحت حل کرنے کے لیے اطباء کی خدمات سے استفادہ کیا جائے اب تو طب کی تعلیم اور تحقیق بھی عالمی پیرا میٹرز کے مطابق ہو چکی ہے ،موجودہ حکومت نے اپنے منشور میں طب یونانی کی سرپرستی کا وعدہ کیا ہوا ہے جبکہ بانئ پاکستان قائداعظم نے بھی کہا تھا کہ پاکستان میں طب یونانی کی بھرپور سرپرستی کی جائے گی ،