عوام کی خدمت،محکمہ صحت نے تمام ہسپتالوں میں فوکل پرسن مقرر کردیے

عوام کی خدمت،محکمہ صحت نے تمام ہسپتالوں میں فوکل پرسن مقرر کردیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ صحت پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں ،میڈیکل کالجز اور ہیلتھ یونیورسٹیوں میں فوکل پرسن مقرر کر دیے ہیں جس کا سیکرٹری صحت نجم علی شاہ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔فوکل پرسن گریڈ اٹھارہ اور انیس کے فوکل پرسن مقرر کیے ہیں۔فوکل پرسن کی سب سے بڑی ذمہ داری میڈیا اور میڈیا تنظیموں کو فیسلٹیٹ کرنا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق لیڈی ایچی سن ہسپتال میں کاشف مجید،چلڈرن ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر رضا حسین،پی جی ایم آئی میں ڈاکٹر سکندر حیات گوندل،جناح ہسپتال لاہور ڈاکٹر سہیل ثقلین میڈیکل سپریٹنڈنٹ،لیڈی ولنگڈن ڈاکٹر ضایء اللہ چیمہ ،میو ہسپتال لاہور ڈاکٹڑ خالد بن اسلم اے ایم ایس ایڈمن،پی آئی سی لاہور ڈاکٹر ضیغم اقتدار شاہ ڈی ایم ایس ایڈمن سروسز ہسپتال لاہور ڈاکٹڑ محمد معظم اے ایم ایس پرچیز،گنگا رام ہسپتال ڈاکٹر محمد عارف اے ای ایم یو،ڈاکٹر ممتاز ،سمز میں ڈاکٹڑ معظم ،فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر سجاد ،ڈاکٹر مزنگ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر رضوان،مینٹل ہسپتال لاہور ڈاکٹر نصیر اختر،لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر سید جعفر حسین کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح راولپنڈی ،گوجرانولا،سیالکوٹ،فیصل آباد،سرگودھا،ساہیوال،ملتان،رحیم یار خان،گجرات،ڈی جی خان کے ہسپتالوں میں فوکل پرسن تعینات کر دیے گئے ہیں۔