محکمہ صحت میں ٹھیکیداری نظام کے خلاف مختلف تنظیموں کا تحریک چلانے کا فیصلہ
لاہور(جنرل رپورٹر) محکمہ صحت کو پرائیوٹ کمپنیوں کو ٹھیکے پر دینے کے لئے نظام ترک کمپنیوں کے حوالے کرنے کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے منصوبہ بندی میں پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن‘ینگ فارما سسٹ ایسوسی ایشن ‘ڈرگ ریٹیلرز ایسوسی ایشن ‘ڈرگ انسپکٹرز‘فارما سیوٹیکل مینو فیکچررز ایسویسی ایشن شامل ہیں جنہوں نے ترک کمپنیوں کو محکمہ صحت کے کئی اہم شعبے ٹھیکے پر دینے کا اقدام مسترد کردیا اور اعلان کیا ہے کہ لاکھوں لوگوں اور چھوٹے میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو بے روز گار نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نئے سسٹم کے مطابق ترک کمپنیوں کو ڈرگ سیلرز لائسنس جاری کرنے ادویات ساز کمپنیوں فارمیسیوں کی انسپکشن کا کام ٹھیکے پر دیا جائے گا اس مقصد کے لئے لائسنسنگ کے شعبہ جات کولاہورمنتقل کیا جارہا ہے ۔اس حوالے سے تمام ایسوسی ایشنوں میں رابطے شروع ہو گئے ہیں اور انہوں نے محکمہ صحت کے اس اقدام کے خلاف مشترکہ جدوجہد شروع کرنے پر اتفاق کر لیا ہے تمام ایسوسی ایشنوں نے اعلان کیا ہے کہ محکمہ صحت لائسنسنگ کو پرائیوٹ کمپنیوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ نامنظور کرتے ہیں سرکاری ڈرگ انسپکٹروں کو فارغ کرکے ان کی جگہ من پسند پرائیوٹ ڈرگ انسپکٹر رکھنے کا فیصلہ بھی مسترد کرتے ہیں پرائیوٹ ٹھیکداروں کی طرف سے ہر ایک کلو میٹر کے بعد ایک میڈیکل سٹور اور فارمیسی کا قیام مسترد کرتے ہیں ۔اس حوالے سے ایسوسی ایشنوں کے اجلاس میں ایک علان کیا گیا کہ چھوٹے میڈیکل سٹور اور فارمیسی بند کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے جسے مسترد کرتے ہیں اجلاس میں کہا گیا کہ محکمہ صحت بتائے کہ پرائیویٹ ڈرگ انسپکٹرز کس کو جواب دہ ہو گا ۔ڈرگ لائسنس کی فیس میں سو فیصد اضافہ کیا جائے گا جو نامنظور ہے تمام ایسوسی ایشنوں نے وزیراعلی پنجاب کو مراسلہ روانہ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت اپنا مذکورہ فیصلہ واپس لے وگرنہ احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی اور لاکھوں کیمسٹ دھرنا دیں گے اس حوالے سے ینگ فارما سسٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما نور محمد مہر نے کہا کہ تمام متعلقہ تنظیمیں محکمہ صحت کو ٹھیکے پر دینے کا اقدام مسترد کرتی ہیں حکومت فیصلہ واپس لے اس حوالے سے پاکستان کیمسٹ ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے صدر محمد اختر بٹ نے کہا کہ حکومت نے لائسنسگ کا شعبہ غیر ملکی کمپنیوں کے حوالے کرکے ناکامی تسلیم کر لی ہے۔