پنجاب حکومت کی تعلیم سے متعلق پالیسیاں مضحکہ خیز ہیں ،عزیز الرحمان چن

پنجاب حکومت کی تعلیم سے متعلق پالیسیاں مضحکہ خیز ہیں ،عزیز الرحمان چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی تعلیم سے متعلق پالیسیاں مضحکہ خیز ہیں حکومت آبادی کے تناسب سے سرکاری سکولوں میں اضافہ اور جدید خطوط پر استوار کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا لیکن ہمارے ملک میں تعلیم کا شعبہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہے۔ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 15 لاکھ بچوں کی گنجائش ہے جبکہ ان سکولوں میں 45 لاکھ بچوں کو داخل کرنے کا عندیہ دیا جا رہا ہے جس کے تعلیمی معیار مزید گرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے حکمران چین سے اورنج لائن، ترکی سے میٹرو منصوبے لانے کے ساتھ ساتھ ان دوست ممالک کے کامیاب تعلیمی ماڈل کو بھی فالو کریں تو تعلیمی معیار بڑھ سکتا ہے مگر چونکہ اس میں ان حکمرانوں کا کوئی مالی فائدہ نہیں لہذا اس طرف ان کی کوئی توجہ مبذول نہیں ہوتی۔