ایم ڈی کے حکم پر واسا کے 8لیگل ایڈوائزوں کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری

ایم ڈی کے حکم پر واسا کے 8لیگل ایڈوائزوں کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) واسا کے مینجنگ ڈائریکٹر سید زاہد عزیز کے حکم پر ڈائریکٹر ایڈمن کی طرف سے رکھے گئے 8لیگل ایڈوائزرکی برطرفی کا نوٹیفکیشن جار ی کر دیا گیا۔مذکورہ وکلاء میں عثمان سرور ایڈووکیٹ ہمایوں چوہدری، تنویر اقبال، اقبال بھٹی، تراب زاہد، برجیس بھٹی اور دلمیر ٹیپو ایڈووکیٹ کے نام شامل ہیں۔اس حوالے سے روزنامہ پاکستان نے تفصیلی خبر شائع کی تھی کے ایم ڈی واسا نے ڈائریکٹر ایڈمن کی جانب سے رکھے جانے والے لیگل ایڈوائزرز کی تعیناتیوں کے خلاف ایکشن لیا ہے اور انہوں نے افسران پر برہمی کا اظہار بھی کیا ہے اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن کی سخت الفاظ میں سرزنش کی اور انہیں کہا کہ آپ کی کارکردگی انتہائی غیر تسلی بخش ہے کیوں نہ آپ کی ڈیپوٹیشن منسو خ کر دی جائے۔ایم ڈی کو بتایا گیا تھا کہ وکلاء کی ’’فوج‘‘ ڈائریکٹر ایڈمن نے کنٹریکٹ پر رکھی ہے جومحکمہ کوئی فائدہ نہیں دے رہے الٹا خزانے پر بوجھ ہیں جس پر ایم ڈی نے 8وکلا ء کے کنٹریکٹ منسوخ کر نے کا حکم دیا تھا اور اراضی واگزار کرانے کیلئے انکروچمنٹ سیل کا قیام،پلاٹوں کیلئے سمری تیاری کرنیکی ہدایت بھی کی تھی۔
ایم ڈی واسا