نئی مردم شماری ،لاہور ریئے 2کروڑ سے بڑھ گئے
لاہور (جاوید اقبا ل ) لاہوریوں کی تعداد کتنی ہے پتہ چل گیا، مردم شماری 2017 کے اعدادوشمار کے مطابق لاہور کی آبادی 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔لاہور میں مردم شماری 2017 کے اعدادوشمارسامنے آگئے، ضلعی حکومت کے مطابق لاہور کی آبادی 2 کروڑ15 لاکھ 7سو بیس نفوس پر مشتمل ہے۔ذرائع کے مطابق 1998ء میں لاہور کی آبادی68 لاکھ تھی،غیر سرکاری اعداد و شمار میں آبادی سوا کروڑ گنی جاتی رہی ہے۔مردم شماری کے اعداد وشمار کے مطابق اب سٹی تحصیل کی آبادی 70 لاکھ اور ماڈل ٹاؤن کی 54لاکھ آبادی ہے۔ اسی طرح رائیونڈ تحصیل کی 10 لاکھ 50 ہزار اور تحصیل کینٹ کی 22 لاکھ آبادی ہے جبکہ تحصیل شالیمار کی کل آبادی 72لاکھ ہے۔مردم شماری 2017 کے اعداد و شمار ضلعی حکومت نے پاک فوج کے حوالے کردیئے ہیں۔