ایپکا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں ہڑتال،وزیر اعلیٰ ہاﺅ س کے باہر دھرنے کی دھمکی

ایپکا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں ہڑتال،وزیر اعلیٰ ہاﺅ س کے باہر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مرکزی و صوبائی قائدین آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن کے فیصلہ کے مطابق تنخواہوں میں100فیصد اضافے ،ٹائم سکیل کا حصول،ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل سٹاف کی پوسٹوں کی اپ گریڈیشن ،کنٹریکٹ ملازمین کومستقل نہ کرنے اور ساﺅتھ زون کو ملتان منتقل کرنے کے خلاف محکمہ میں ایپکا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میںمکمل ہڑتال کی گئی،احتجاجی جلسے کئے گئے لاہور میں جلوس کی قیادت صفدر حسین،ضلعی صدر ایپکا مختار احمد گجر،جنرل سیکرٹری ایم ضیاءاللہ چودھری،نعمت گل کی قیادت میں ملازمین نے جین مندر چوک میں شدید احتجاج کیا انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے سامنے دھرنا دیں گے۔