بین الا قوامی بزنس کا نفرنس کا منعقد ہونا ایک خوش آئند اقدام ہے، تنویر اسلم

بین الا قوامی بزنس کا نفرنس کا منعقد ہونا ایک خوش آئند اقدام ہے، تنویر اسلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے خبر نگار سے)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے دل لاہور میں دوسری بین الا قوامی بزنس کا نفرنس کا منعقد ہونا ایک خوش آئند اقدام ہے۔صوبہ پنجاب کی ترقی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مرہون منت ہے اورسی پیک کے تحت ترقی کا سفر کامیابی سے ہمکنار ہے۔سی پیک کی پوری دنیا معترف ہے اور اس کو ابھی تک کی تاریخ میں سب سے کامیاب مثال کہا جاتا ہے۔سی پیک شفافیت کا عملی نمونہ ہے اور 36ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں پر لگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں دو روزہ بین الاقوامی بزنس کانفرنس کا افتتاح بدست مبارک وزیراعلی ٰپنجاب کے ہاتھوں ہونا نیک شگون ثابت ہوگا اور پنجاب میں بزنس کے بہترین مواقع موجود ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کی بدولت گزشتہ چارسالوں کی انتھک محنت کے نتیجہ میں آج پنجاب معاشی اعتبار سے بہت مضبوط ہوچکا ہے اور کئی مختلف ممالک کے تاجر حضرات بلا جھجک سرمایہ کا ری کر رہے ہیں۔بلا شبہ آجکا پنجاب ایک محفوظ سرمایہ کا ری کی علامت بن چکا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا بھر کی تاجر برادری بلا خوف و خطر پنجاب میں سرمایہ کا ری کو یقینی بنائے۔