تاندلیانوالہ ہسپتال کے باہر بچے کی پیدائش ،مسلم لیگ ق کی تحریک التوائے کار جمع

تاندلیانوالہ ہسپتال کے باہر بچے کی پیدائش ،مسلم لیگ ق کی تحریک التوائے کار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے پنجاب میں ہسپتالوں کے باہر پیدائش کے تیسرے واقعہ تاندلیانوالہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی جانب سے حاملہ خاتون کا معائنہ کے بغیر فیصل آباد ریفرکرنے اور خاتون کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔اپنی تحریک التوائے کار میں انہوں نے کہا کہ تاندلیانوالہ ٹی ایچ کیوہسپتال میں پہلے تو 35سالہ شازیہ سے خون کے نمونے لینے کی فیس مانگی گئی پھر یہ کہہ کر فیصل آباد ریفر کردیا گیا کہ یہاں بلڈ بنک موجود نہیں۔سرکاری ہسپتال کی ایمبولینس کا ڈرائیور بھی دو گھنٹے بعد ہسپتال پہنچا۔حاملہ خاتون نے فیصل آباد جاتے ہوئے سرکاری ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ رائے اور گنگا رام ہسپتال کے بعد تاندلیانوالہ میں ہسپتال کے باہر بچوں کی پیدائش افسوسناک واقعات ہیں جن میں زچہ کی جان بھی جاسکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال تاندلیانوالہ میں کوئی لیڈی ڈاکٹر بھی نہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں زچگی کے کیسوں میں خواتین کے ساتھ ایسے واقعات کا تسلسل حکومت کی صحت کے شعبہ میں عدم دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے ۔