دودھ کے نام پر میٹھے زہر کی فروخت عروج پر ،فوڈ اتھارٹی بے بس

دودھ کے نام پر میٹھے زہر کی فروخت عروج پر ،فوڈ اتھارٹی بے بس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ملاوٹ اور کیمیکل والے دودھ کی فروخت کا دھندہ ایک مرتبہ پھر عروج پکڑ گیا ہے پسماندہ علاقوں میں کیمیکل کی بدبو والا دودھ کھلے عام فروخت ہو رہا ہے جبکہ دوسری طرف کیمیکل سے خالی شدہ پلاسٹک کے ڈرموں میں دودھ زخیرہ کرنے پر پابندی عائد ہے مگردودھ فروش اس پابندی کا بھی کھلے عام جنازہ نکال رہے ہیں جبکہ فوڈ اتھارٹی لاہور نے دودھ کی شکل میں میٹھے زہر کی فروخت کا خاتمہ کروانے میں بری طرح سے ناکام ہو گئی ہے اس امر کا انکشاف سپیشل برانچ نے وزیراعلی پنجاب کو پیش کی گئی ایک رپورٹ میں کیا ۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر لاہور میں ایک مرتبہ پھر ملاوٹ اور کیمیکل ملا دودھ فروخت کیا جارہا ہے شہر کے طول و عرض میں واقع ستر فیصد دکانوں جن میں اکثریت پسماندہ اور درمیانے درجے کے رہائشیوں کی آبادیوں کی ہے جہاں مضر صحت دودھ فروخت کیا جارہا ہے یہ دودھ ایسے پلاسٹک کے ڈرموں میں زخیرہ کیا جاتا ہے کہ جن میں تیزاب اور دیگر خطرناک کیمکل ہوتے ہیں جب یہ ڈرم خالی ہو جاتے ہیں تو دودھ فروش انہیں سستے داموں خرید لیتے ہیں اور انہیں زہریلا بنا دیتے ہیں اسی طرح بیرون شہر سے لایا جانیوالا دودھ ٹینکروں میں لایا جاتا ہے جن کے اندر دودھ ٹھنڈا کرنے کے نام پر بنائے گئے چلرز نے دودھ گاڑھا کرنے کے لئے خطرناک کیمکل کاسٹک سوڈا کپڑوں کو لگائی جانیوالی مائع چائنہ سے درآمد شدہ مائع نما پاؤڈر سنگاڑے کا آٹا ملایا جارہا ہے جس سے دودھ گاڑھا تو ہو جاتا ہے لیکن انسانی صحت کے لئے ایک میٹھے زہر کا روپ اختیار کرجاتا ہے اس دھندے کو روکنے کے لئے نو ٹاؤنوں میں لگائے گئے فوڈ سیفٹی آفیسرز اور دیگر عملہ بری طرح سے ناکام ہو چکا ہے اور گوالے کھلم کھلا شہریوں کو کیمیکل والا مضر صحت دودھ پلا رہے ہیں ،دوسری طرف شہر کے پچاس فیصد گوالے پچاس فیصد سے زائد دودھ فروشوں کی تاحال رجسٹریشن بھی نہیں کی گئی ۔اس حوالے سے فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روزانہ ان لوگوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے اور روزانہ کئی لوگوں کے چالان کئے جاتے ہیں تاہم پونے دو کروڑ کی آبادی میں صرف بیس انسپکٹر کیا کر سکتے ہیں تاہم پوری تن دہی کے ساتھ ایسے شیر فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔