عمران خان ہمیشہ کی طرح آج بھی جھوٹ بولیں گے،سہیل بٹ
لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے رہنما و چئیرمین یونین کونسل 213سہیل محمود بٹ نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح آج کے اسلام آباد کے جلسے میں بھی عمران خان قوم سے جھوٹ بولتے اور روتے ہوئے ہی دکھائی دیں گے۔ عمران خان اپنے جلسوں سے پاکستان میں افراتفری پیداکرناچاہتے ہیں۔ اور نوجوانوں کو ورغلانے کی سیاست کی ہے تو یہ بے جا نہ ہو گا عمران کی وجہ سے پاکستان کے سیاست دانوں پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں ملک میں اؤئے اور مولا جٹ کی سیاست متعارف کروانے کا سہرا عمران خان کو جاتا ہے۔