عمران خان نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقے کیلئے جدوجہد کی،نذیر چوہان
لاہور (پ ر)تحریک انصاف کے رہنما نذیر چوہان نے کہاہے کہ عمران خان نے ہمیشہ معاشرے کے پسے ہوئے اور محروم طبقے کے لیے اپنی جدوجہد کی ہے ۔ شریف برادران نے قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا آج یہ اپنی کرپشن چھپانے کے لیے دس ارب کی لالچ دیکر کرپشن کے تمام معاملات میں پاک صاف بننے کی کوششیں کررہے ہیں۔مگر وہ بھول رہے ہیں کہ عمران خان ایک ایماندار لیڈر ہیں انہیں کوئی نہیں خرید سکتا۔پی پی 154کے سینٹرل آفس میں مختلف یونین کونسلوں کے کارکنان و عہدیداران سے ملاقات میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔یہ بدنام زمانہ لوگ ہیں عمران خان کی جانب سے الزام کبھی جھوٹ نہیں ہوسکتا۔