پوری قوم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہے،اجمل ہاشمی

پوری قوم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہے،اجمل ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر ) یونین کونسل 232کے چئیرمین اجمل ہاشمی نے کہا ہے کہ پوری قوم کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہے جمہوریت کیلئے لاٹھیاں کھانے والی خاتون سیاستدانوں کی محسن ہیں پاکستان کی تاریخ میں بہادر اور نڈر خواتین میں ان کا شمار ہوتا ہے جنہوں نے آمر کا مقابلہ جرات و بہادری کیا وہ کیپٹن (ر) صفدر اور رابعہ فاروقی کے ساتھ این اے 120کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ابھی سے اپنا ووٹ کلثوم نواز کے حق میں ڈال دیا ہے عوام دھاندلی کا رونا رونے والوں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔
عوام انہیں پہچان چکے ہیں کیونکہ عوام فلاح و بہبود کا کوئی پروگرام ان کے پاس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ17ستمبر کے بعد یہ برساتی سیاسی مینڈک اپنے اپنے بلوں میں گھس جائیں گے ۔