روزانہ 12ارب کی کرپشن ملک و قوم کیلئے خطرہ بن گئی،عبدالسمیع
لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصا ف لیبر و نگ کے مرکزی رہنما راناعبدالسمیع نے کہا ہے کہ روزانہ12ارب کی کر پشن ملک اور قوم کیلئے خطرہ بن چکی ہے ،کر پشن کے خلاف پوری قوم اور سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر جد وجہد کر نا ہوگی ورنہ تباہی اور بر بادی کو روکنا ممکن نہیں رہیگا ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی ترقی عوام کو نظر آتی ہے،ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ،کر پشن اور مہنگائی جیسے مسائل کا خاتمہ حکمرانوں کی ذمہ داری بن چکا ہے حکمرانوں کو ہر صورت اس ذمہ داری کو پورا کر نا ہوگا۔
ویسے تو اس ملک میں ہر روز نئے مسائل جنم لے رہے ہیں مگر ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کر پشن اور لوٹ مار ہے جسکے خلاف تمام جما عتوں کو متحد ہو کر لڑ نا ہوگا کیونکہ کر پشن کے خاتمے کے بغیر ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا اور جب تک کر پشن ہوگی قوم کو لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی جیسے مسائل سے بھی نجات نہیں ملے گی ۔