آپریشن ضرب عضب پاکستان کی بقا ‘سلامتی کی جنگ ہے،حنا پرویز بٹ

آپریشن ضرب عضب پاکستان کی بقا ‘سلامتی کی جنگ ہے،حنا پرویز بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب پاکستان کی بقا سلامتی اور خوشحالی کی جنگ ہے، طاہر القادری انارکی پھیلاکر پوری قوم کی توجہ وزیرستان آپریشن سے ہٹانا چاہتے ہیں‘طاہرالقادری کو خود معلوم نہیں کہ ان کا ایجنڈہ کیا ہے،شیخ رشید اور چوہدریوں کا واویلابے وقت کی راگنی ہے جس پر عوام توجہ دینے کو آمادہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن لڑائی میں پوری قوم یکجان ہوجائے اور دہشت گردی کے ناسور کو اکھاڑ پھینکے۔وزیر اعظم نواز شریف دہشت گردی،لوڈ شیڈنگ سمیت بیک وقت کئی محاذوں پر نبرد آزما ہیں ، عوام حالات سے بخوبی واقف ہیں اورسازشوں کے جال بننے والوں کی بے وقت کی راگنی سننے کو تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قبائل پچھلی کئی دہائیوں سے دہشت گردی کی آماجگاہ بنے ہوئے تھے اور اب یہ عالم تھا کہ ملک کی مساجد ،امام بارگاہیں ،اولیاء کرام کی درگاہیں،سکول،ائیر پورٹ اور حسا س اداروں کے ہیڈ کوارٹرز بھی ان دہشت گردوں سے محفوظ نہیں رہے تھے اس لئے حکومت نے آپریشن کا دلیرانہ قدم اٹھایا جس پر ملک کی تمام چھوٹی بڑی جماعتوں کو حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی مقتدر قوتوں نے طاہرالقادری کی نام نہاد اے پی سی کو مسترد کرکے یہ واضح کردیا ہے کہ ملک کیخلاف کسی بھی سازش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔