مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ چوروں کا تحفظ کیا،نذیر احمد چوہان
لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نذیر احمد چوہان نے کہاہے کہ نواز لیگ نے اپنے ہر دور میں چوروں اور ڈاکوؤں کا تحفظ کیاہے ،مگر اب عوام کے اعصاب کا امتحان ختم ہونے والاہے۔
،حکمرانوں کی کرپشن اور نااہل انتظامیہ نے عام آدمی کا جینا محال کردیاہے ،حکومت کا ایک ایک دن کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں کی نظر رہاہے یہ ہی وجہ ہے کہ ملک میں موجود تمام تر وسائل پر حکومت کے حواریوں کا قبضہ ہے ۔