اخوت ،فاؤنٹین ہاؤس اور پبلک ایڈ ٹرسٹ کا فری آئی کیمپ
لاہور( خبرنگار) اخوت ہیلتھ سروسز ،فا ؤ نٹین ہاؤس اور پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے زیر اہتمام ڈیرہ وہابکا چوٹ دھیراں منڈی بہاؤالدین کے سب سے بڑے تیسرے سالانہ تین روزہ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد۔کیمپ میں لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اور بالکل مفت چیک اپ ،ادویات اور آنکھوں کے آپریشن سے مستفید ہوئے۔فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح معروف سماجی شخصیت اور چئیرمین پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ ناصر عباس تارڑ نے کیاکیمپ میں لاہور،منڈی بہاؤالدین اور اسلام آباد کے ڈاکٹرز پر مشتمل ماہر ٹیموں نے بھر پور انداز سے شرکت کی اس سال ہونے والے کیمپ میں ڈاکٹر اسلم کی سربراہی میں 180کے قریب سفید موتیا کے مفت آپریشن کئے گئے جمیلہ سلطان فاؤنڈیشن کی جانب سے 85ہیپا ٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کو علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ 275،مریضوں کی فری سکریننگ ہوئی اسی طرح ڈاکٹر خاور عباس ،ڈاکٹر اظہاالحق ہاشمی،ڈاکٹرعامر ہاشمی،ڈاکٹر کرنل عابد صدیقی،ڈاکٹرسیدعمران مرتضٰی،ڈاکٹر ندیم اقبال ،ڈاکٹروسیم عباس اور ڈاکٹر سدرہ امتیاز نے شوگر وکولیسٹرول ،جگرو معدہ،تھیلیسیما،جلدی امراض،ہڈیوں ،فالج،لقوہ،جوڑوں کے درد،کمردرد،دل کے امراض اور ذہنی امراض میں مبتلا ہزاروں افراد کا معائنہ،ٹیسٹ اور سکریننگ کی کیمپ کی اختتا می تقریب میں سابقہ ایم این اے ممتازاحمد تارڑ، پیر محمد ابراہیم شاہ(بھرہ شریف) سید جنیدارشد(ڈی سی او) اور مظفر سیال (ڈی پی او)نے بھی خصوصی شرکت کی۔