ایوان صدر کیلئے تیار سگریٹ پر لفظ پاکستان نہ لکھا جائے

ایوان صدر کیلئے تیار سگریٹ پر لفظ پاکستان نہ لکھا جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار ) تحریک انصاف کے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد پیش کی ہے جس میں کہا گیاہے کہ ایوان صدر پاکستان کیلئے خصوصی طورپر سگریٹ تیار کیے جاتے ہیں جن پر حکومت پاکستان کی مہر ثبت ہوتی ہے جس میں واضح طور پر لفظ "پاکستان" لکھاہوا ہے ایوان صدر پاکستان کا اہم اور مقتدر مقا م ہے جہاں سگریٹ کو جب بھی سلگایا جا تا ہے تو دانستہ طور پر لفظ "پاکستان "کو بھی سلگایا جاتا ہے جو نا قابل فہم اور نا قابل برداشت ہے شعیب صدیقی نے قرار داد میں مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کاایوان صدر کیلئے خصوصی طور پر جو سگریٹ تیار کیے جاتے ہیں ان پر سے حکومت پاکستان کی مہر معہ لفظ"پاکستان" کو اس کی توقیر اور اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے نہ لکھا جائے ۔