دختر رسول حضرت بی بی فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا دنیا بھر کی خواتین کے لئے نمونہ عمل ہیں،سیدہ فائزہ نقوی

دختر رسول حضرت بی بی فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا دنیا بھر کی خواتین کے لئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)سیدہ فائزہ نقوی نے کہا ہے کہ دختر رسول حضرت بی بی فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا دنیا بھر کی خواتین کے لئے نمونہ عمل ہیں۔ مغرب کی تقلید میں تعلیمات اسلامی سے دوری اختیار کرنے کی بجائے بتول معظمہ ؑ کی سیرت کی پیروی کریں تو کسی تحفظ حقوق نسواں بل کی ضرورت محسوس نہ ہوگی۔ سیدہ کونین کے یوم ولادت کو یوم خواتین قراردیا جائے ۔ مغرب کی تقلید اور این جی اوز کی خواہش پر منظور ہونے والے متنازع تحفظ نسواں بل کا ہمارے معاشرے کا کوئی تعلق نہیں۔ حکومت خواتین کی وراثت سے محرومی،قرآن سے شا دی ، ونی اور مقدمات کے تصفیے میں خواتین کو گروی رکھنے جیسی قبیح رسموں کے خاتمے کے لئے اقدامات کرے ۔ عورت کو مرد کے مقابلے میں کھڑا کرنے والی قانون سازی اسلامی اصولوں کی خلاف ورزی اور گھروں میں لڑائیوں کا باعث بن رہی ہے ، کیونکہ عورتیں بھی منفی طور پر استعمال کررہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار جے یو پی کی مرکزی صدر سیدہ فائزہ نقوی نے جمعیت علما پاکستان نیازی شعبہ خواتین کے زیر اہتمام حضرت بی بی فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقدہ سیدۃ النسا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا