نواز شریف کی غیر موجودگی میں وزیر اعظم ہاﺅس کا بجلی کنکشن منقطع کرنا مضحکہ خیز ہے،احمد سعید

نواز شریف کی غیر موجودگی میں وزیر اعظم ہاﺅس کا بجلی کنکشن منقطع کرنا مضحکہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ وزیر پانی و بجلی ٹوپی ڈراموں سے اپنے آپ کو مقبول بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی غیر موجودگی میں وزیر اعظم ہاﺅس کا گیس کنکشن منقطع کرنا مضحکہ خیز ہے بجلی کے معاملے میں تمام صوبوں کے ساتھ مساوی سلوک کیا جائے وزیر پانی و بجلی ایک سال سے بھڑکوں سے کام چلا رہے ہیں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ چکا ہے دیہاتی علاقوں میں 18 اور شہری علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے گرمی کی شدت بڑھنے سے مزید حالات خراب ہوتے نظر آ رہے ہیں











انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پوری قوم سراپا احتجاج ہے،










 انتخابی مہم کے دوران لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے نعرے لگانیوالوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
 مسلم لیگ ن کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔