الفکر رائٹرزفورم کے صدر کی مختلف رہنماﺅں سے ملاقاتیں

الفکر رائٹرزفورم کے صدر کی مختلف رہنماﺅں سے ملاقاتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر) نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی اور جنرل سیکرٹری پیر اظہر الحسن گیلانی ،مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کے امیر پیر محمد افضل قادری ،خیرالامم فاﺅنڈیشن کے سربراہ پیر سید کرامت علی حسین شاہ ،پیر سید منور حسین جماعتی سجادہ نشین علی پورسیداں ،مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ پیر سید عرفان شاہ مشہدی اوردیگر اکابرین امت سے الفکر رائٹرزفورم کے صدر محمد ضیاءالحق نقشبندی نے ملاقاتیں کی اور انہیں 7ستمبر کو الفکر رائٹرز فورم کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی آل پارٹیرز ختم نبوت کانفرنس میں دعوت دی جس کو تمام اکابرین نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ ختم نبوت کانفرنس میںضرورشرکت کریں گے۔