ملکی مسائل کا حل صرف نظام مصطفےٰ کے نفاذ میں ہے، مفتی ظفر جبار

ملکی مسائل کا حل صرف نظام مصطفےٰ کے نفاذ میں ہے، مفتی ظفر جبار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی مشکلات کا حل موجودہ نظام میں نہیں ہے اس ملک کی تقدیر نفاذ نظام مصطفےٰ ﷺ سے وابستہ ہے اور جب تک عوام نظام مصطفےٰﷺ کو اقتدار میں نہیں لاتے ملک وقوم کی مشکلات حل نہیں ہونگی والٹن میں ہونے والے ایک اہم اجلا س سے جماعت اہلسنّت لاہور کے ناظم اعلیٰ مفتی ظفر جبار چشتی، لاہور کے امیرسید شمس الدین بخاری ،اشرف علی سعیدی،قاری نذیر احمد قادری اور محمداسلم نواز قادری سمیت دیگر نے کہا کہ اسلام سے عملی وابستگی کے ذریعے ہی اُمّتِ مسلمہ دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتی ہے،فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والے اسلام کی کوئی خدمت نہیں کررہے بلکہ اسلام دشمنی کا مظاہرہ کر رہے ہیں عالم کفر مسلمانوں کے جذبہ¿ محبت ِرسولﷺ سے خائف ہے،عشق ِ رسولﷺ کے چراغ ہر دل میں روشن کرنا ہوں گے تصوف و روحانیت نے معاشرے کو پرُامن، انسان کی شدت پسندی، سخت گیری ، خود غرضی اور مادر پدر آزادی کو دائرہ اسلام میں لاکر حقیقی مسلمان بنایا ۔