یکم تا10 ستمبر عشرہ تحفظ ختم نبوت منایاجائے گا، علامہ ممتاز اعوان
لاہور(پ ر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتاز اعوان نے کہا کہ 7 ستمبر1974ءکو اسلامی جمہوریہ پاکستان کی پارلیمینٹ نے مسلمانوں کے نوے سالہ دیرینہ مطالبے پر منکرین ختم نبوت قادیانی فتنہ کو آئینی و قانونی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا اس تاریخ فیصلے کی یاد میں یکم تا 10 ستمبر پورے ملک میں عشرہ تحفظ ختم نبوت منایاجائے گا جس کے تحت ملک بھر میں تحفظ ختم نبوت کانفرنسز، اجتماعات، جلسے منعقد کئے اور جلوس و ریلیاں نکالی جائینگی۔