سرکاری سکولوں کوقبضہ مافیہ کے چنگل سے آزاد کرانے کےلئے کریک ڈاﺅن کا فیصلہ

سرکاری سکولوں کوقبضہ مافیہ کے چنگل سے آزاد کرانے کےلئے کریک ڈاﺅن کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ذکاءا للہ ملک)محکمہ تعلیم نے لاہور کے 32سرکاری سکولوں سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کوقبضہ مافیہ کے چنگل سے آزاد کرانے کےلئے کریک ڈاﺅن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالی عمارتیں جانوروں کی آمجگاہ او رسرکاری اراضی بااثر افرادکی جاگیر بن گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری سکولوں کی مقبوضہ عمارتوں اور اراضیوں کو واہ گزار کرانے کے لئے محکمہ ایجوکیشن ،پولیس،محکمہ مال سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل افراد پر مشتمل کمیٹیاں قائم کی جائیں گی ۔ ذ رائع کے مطابق ایمرجنسی انرولمنٹ پروگرام کے تحت لاہور کے سرکاری سکولوں میں بچوں کے داخلے کی کم گنجائش کے باعث پبلک سکولوں کی مقبوضہ اراضیوں اور عمارتوں کو واہ گزار کرانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی طرف سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کے 36اضلاع میں کل 682سرکاری سکولزاور ملحقہ اراضی پربااثرافراد کا قبضہ تھا،جس پر سپریم کورٹ نے نوٹس لےتے ہوئے محکمہ تعلیم کو واضح احکامات دئیے کے فوری طور پر سرکاری سکولوں کو قبضہ مافیا سے آزاد کروایا جائے۔محکمہ تعلیم اعلیٰ عدلیہ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے 369سرکاری سکولوں کو قبضہ مافیا سے واگزار کروانے میں کامیاب ہو گیا ہے،لیکن موثر منصوبہ بندی نہ ہونے اور حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث لاہور کے 32سکولوں سمیت صوبہ بھر کے 313سرکاری سکول تاحال واگزار نہیں کروائے جاسکے۔اس سلسلے میںرابطہ کرنے پرڈائریکٹر مانیٹرنگ اےنڈ ایویلواےشن سکولز پنجاب رانا عبدلقیوم نے بتایا کہ اس وقت پنجاب کے کل 198سرکاری سکولز پر قبضہ ہے ،غیر قانونی قابضین کےخلاف کارروائی جاری ہے ، انہوںنے بتایا کہ ڈی سی اوز اور ای ڈی او اےجوکےشن کو سرکاری سکولوں پر قبضوں کو جلد واگزار کروانے کی ہدایت بھی دےدی گئی ہے۔

رانا عبدلقیوم نے مزید بتایا کہ انشاءاللہ رواں سال کے اختتام تک لاہور بھر کے تمام سکولوں کو قبضہ مافیا سے آزادکروا لیا جائے گا۔