حکومت نے مسائل حل نہ کئے توسول نافرمانی کی تحریک شروع ہو سکتی ہے،میاں محمود

حکومت نے مسائل حل نہ کئے توسول نافرمانی کی تحریک شروع ہو سکتی ہے،میاں محمود
 حکومت نے مسائل حل نہ کئے توسول نافرمانی کی تحریک شروع ہو سکتی ہے،میاں محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود احمد نے کہا ہے کہ حکومت عوام اور تاجروں پر آئے روز نت نئے ٹیکس لگا کر ان کی جیبیں خالی کرنے اور اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہے تحریک انصاف اس زیادتی کے خلاف عوام اور تاجر برادری کے ساتھ ہے جمہوری نظام اسی وقت پنپ سکتا ہے جب عوام کو حکومت کی جانب سے ٹیکسوں میں ریلیف ملے تاہم حکومت اپنی شاہانہ اخراجات کو کم کرنے کی بجائے اسکا سارا بوجھ عوام پر منتقل کر رہی ہے جو پہلے ہی ناجائز ٹیکسوں کے ظالمانہ نظام میں جکڑی ہوئی ہے۔ ایک بیان میں میاں محمود نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں حال ہی میں دو نئے سرچارج لگا دیے ہیں سرچارج کی مد میں بجلی کے بل کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔میاں محمود نے کہا کہ عوام پر ناجائز ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر حکومتی زعما بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں بنا رہے ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر صورت حال یوں ہی رہی تو بہت جلد عوام تاجروں کی طرح سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان کرنے پر مجبور ہو جائیں گے