قتل کے 2مختلف مقدمات میں 3ملزمان شک کا فائدہ لیتے ہوئے بری
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج صادق مقصود نے قتل کے 2مختلف مقدمات میں ملوث 3ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔عدالت میں تھانہ نشترکالونی پولیس نے پطرس مسیح کو قتل کرنے کے الزام میں ملزم وارث مسیح کے خلاف چالان پیش کیا، چالان میں ملزم پر الزام تھا کہ اس نے معمولی بات پر فائرنگ کرکے پطرس کو ہلاک کردیا تھا۔ عدالت میں استغاثہ جرم ثابت نہ کرسکا جس پر عدالت نے وکلاء اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو بری کردیا۔ عدالت میں دوسرے مقدمہ کاچالان تھانہ لیاقت آباد پولیس نے شہناز بی بی کو قتل کرنے کے الزام میں ملزم ارشد اور عمران کے خلاف پیش کررکھا تھاجس میں عدالت نے سماعت کے دوران گواہان کی جانب سے منحرف ہونے پر دونوں ملزمان کردیاہے ،تھانہ لیاقت آباد پولیس نے یہ چالان 2012ء میں پیش کیا تھا۔