رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی مسلسل سپلائی جاری ہے ، ڈی سی او
لاہور( جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہو ر کی جانب سے عوام الناس کی آسانی کے لئے لاہور کے تمام رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی مسلسل سپلائی جاری ہے ۔ ڈی سی او لاہورکیپٹن(ر)محمد عثمان نے بتایا کہ گزشتہ روز 95,780کلو گرام چینی ، 16,108(دس کلوگرام) آٹے کے تھیلے اور 21,728کلو گرام چکن رمضان بازاروں میں فروخت کیا گیا ۔