ایس ڈی او امرسدھو سب ڈویژن کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن،25گرفتار
لاہور (کامرس رپورٹر) چیف انجینئر مجاہد اسلام بالا کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی او امرسدھو سب ڈویژن کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن 25 بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، ڈیٹیکشن بل کی مد میں 20 لاکھ روپے کے بل جاری کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق چیف انجینئر مجاہد اسلام بالا کی خصوصی ہدایت پر ایکس ڈیفنس ڈویژن شیخ اصغر کی سربراہی میں ایس ڈی او راشد اعوان، ایس ڈی او شاہد عدیل ہمراہ نیشنل چیکنگ ٹیم بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 25 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جو مختلف جدید طریقوں سے بجلی چوری کرکے محکمے کو لاکھوں روپے کا ماہانہ خسارہ پہنچا رہے تھے، ایس ڈی او راشد اعوان نے ڈیٹکشن بل کی مد میں تقریباً 20 لاکھ روپے بجلی چوروں کو جرمانہ کیا اور متعدد کیخلاف مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی۔ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن علاقہ مست اقبال روڈ، مین بازار، شامی پارک، کچا کماہاں روڈ، ستارہ کالونی، شبنم کالونی کے گرد و نواح میں کیا۔ ایکس ڈیفنس ڈویژن شیخ اصغر کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہ گی اور بجلی چوری کروانے میں ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔