اوپو نے اسمارٹ فونز کیلئے پہلا ڈیوئل کیمرہ زوم پیش کردیا

اوپو نے اسمارٹ فونز کیلئے پہلا ڈیوئل کیمرہ زوم پیش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بارسلونا(مانیٹرنگ ڈیسک) بارسلونا میں جاری ’موبائل ورلڈ کانگریس‘ (ایم ڈبلیو سی) 2017 میں موبائل فوٹوگرافی میں صفِ اوّل کے عالمی ادارے ’اوپو Oppo‘ نے حاضرین کے سامنے پہلی مرتبہ اپنی انقلابی اور جدید ترین ’5x ڈیوئل کیمرا زوم‘ ٹیکنالوجی پیش کردی ہے جو دنیا میں پیری اسکوپ طرز کی سب سے پہلی ڈیوئل کیمرا ٹیکنالوجی بھی ہے جسے اسمارٹ فونز کیلیے متعارف کروایا گیا ہے۔اس ٹیکنالوجی کی بدولت اسمارٹ فون کیمرا کے ذریعے تصویر کا معیار کم کیے بغیر ہی اسے پانچ گنا (5x) تک زوم کیا جاسکتا ہے؛ جو مارکیٹ میں دستیاب 2x زوم فنکشن کے مقابلے میں صحیح معنوں میں ایک انقلابی اختراع ہے۔ اسی کے ساتھ صارفین کو دھندلاہٹ سے پاک امیج کی ایسی صلاحیت حاصل ہوگی جو پہلے کبھی موجود نہیں تھی جب کہ اس ٹیکنالوجی کے باوجود اسمارٹ فون ویسا ہی پتلا رہے گا۔