خواتین کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے قرض حسنہ دینا شروع کر دیا ، شائستہ پرویز
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماشائستہ پرویز ملک نے کہا ہے کہ ہم خواتین کو اس قابل بنادیں گے کہ وہ اپنے پاؤں پرکھڑے ہوکر معاشرے میں بہترین کردار ادا کرسکیں۔ہم نے اپنے علاقے میں قر ض حسنہ کے حوا لے سے خواتین کوقرض دینا شروع کیا ہے تاکہ خواتین اپنا کوئی بھی کاروبار شروع کرسکیں ۔اگر خواتین چاہیں تووہ بہت کچھ کرسکتی ہیں اگر ان کا ارادہ اور عزم پختہ ہو۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے تاحیا ت ویلفیئر سینٹر میں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو مہنگائی کے اس دور میں مرد وں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے اس سے ملک بھی ترقی کرے گا اور گھر کے حالات بھی بہت بہتر ہوسکتے ہیں۔تاحیات ویلفیئر فاؤنڈیشن کی صدر شاہدرہ ڈار نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ خواتین بھی معاشرے کی ترقی میں اپنا کردا ر ادا کریں اس کے لئے انہیں سلائی کڑائی سمیت دیگر ہنر سیکھنے کے میدان میں نکلنا ہوگا۔