جماعت اہلسنّت ملک بھر میں7ستمبر کو ’’یوم ختم نبوت ‘‘ منائے گی

جماعت اہلسنّت ملک بھر میں7ستمبر کو ’’یوم ختم نبوت ‘‘ منائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے اعلان کیاہے کہ جماعت اہلسنّت ملک بھر میں7ستمبر کو ’’یوم ختم نبوت ‘‘ منائے گی اس سلسلہ میں ملک بھر میں ختم نبوت کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی اور قوم کو قادیانیوں کی اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں سے آگاہ کیا جائے گا۔ ختم نبوت کانفرنسوں میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے میں کردار ادا کرنے والے قومی رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیت انگریز کا لگایا ہو ا پودا ہے۔قادیانی اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ حکومت ملک میں قادیانیت کی تبلیغ روکے۔اہل حق قادیانی فتنے کے خلاف جدوجہد تیز کرے۔