شکایات پر کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار
لاہور(نامہ نگار)نیب حکام نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث 2ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔نیب حکام نے متعددشکایات موصول ہونے پر کاروائی کی ہے ،عبدالواحد اور عرفان علی جعلی مختارنامے بنا کر اراضی فروخت کرتے تھے،ملزمان نے کروڑوں روپے کی 118کنال سے زائد اراضی جعل سازی سے فروخت کی ہے،ذرائع کے مطابق ملزمان کو آج 4ستمبر کو احتساب عدالت میں پیش کیاجائے گااور احتساب عدالت سے ملزمان کے 30روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔