3 بچے درخواست گزار ماں کے حوالے
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے بچوں کی حوالگی کے حوالے سے دائر درخواست پر 3 بچوں کو والد کی تحویل سے بازیاب کروا کر درخواست گزار ماں کے حوالے کر دیا ۔عدالت میں فرزانہ بی بی نے دائرحبس بے جا کی درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ اس کا شوہر نشئی ہے جبکہ وہ خرچہ بھی نہیں دیتا ہے ،کچھ عرصہ قبل اس نے گھریلو ناچاقی پر مارپیٹ کا نشانہ بنانے کے بعد اسے گھرسے نکال دیا ہے اور زبردستی تینوں بچوں کو بھی اپنی تحویل میں رکھا ہواہے اورسائلہ کوبچوں سے ملنے بھی نہیں دیا جارہا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالتی حکم پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے بچوں حسن ، فیصل اورکرن کوعدالت کے روبرو پیش کردیا۔
جہاں عدالت نے بچوں کو درخواست گزارماں کے حوالے کرتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ۔