شیخ محمد ابراہیم کا ناصر سعید کے انتقال پر اظہار تعزیت

شیخ محمد ابراہیم کا ناصر سعید کے انتقال پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹوکمیٹی کے کارپوریٹ ممبر شیخ محمد ابراہیم نے مسلم لیگ(ن) ٹریڈر ونگ لاہور کے صدر ، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈسٹری کے سابق صدر ناصر سعید کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے بزنس کمیونٹی تاجر وں اور صنعت کاروں کے مسائل کروانے والے ایک محسن سے محروم ہو گئی ہے ، ناصر سعید مرحوم اپنی خدمات اور درینہ مسائل کے حل کیلئے بزنس کمیونٹی میں ایک ہر دل عزیز شخصیت بن چکے تھے ، انکی اچانک موت سے بزنس کمیونٹی شدید غم میں مبتلا ہے شیخ ابراہیم نے کہا کہ انکی خدمات کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔


، انہو ں نے مرحوم کی مغفرت، بلند درجات اور سوگوار خاندان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔