دینی اسکالر ،امیر تحریک رحمت خواجہ محمد اسلم کی نئی کتاب ’’نسخہ کیمیا ‘‘ شائع ہو گئی
لاہور(پ ر)نامور اسکالر اور مفکر امیر رحمت خواجہ محمد اسلم کی نئی کتاب ’’نسخہ کیمیا ‘‘ کے عنوان سے شائع ہوکر منظر عام پر آ گئی ہے ۔200 صفحات کی یہ خوبصورت کتاب خواجہ محمد اسلم کے تحقیقی و فکری مقالات کا حسین مجموعہ ہے ۔جن میں قرآن وسنت کی روشنی میں زندگی کے مختلف پہلو ؤں پر رہنما ئی کی گئی ہے ۔اور خصوصا اسلام کا معاشی نظام اور سود ی نظام کے خاتمے کیلئے قرآن وسنت کی ہدایات وتعلیما ت دلنشیں انداز میں بیان کی گئی ہیں ۔اور انسان کا مقصد تخلیق واضح کیا گیا ہے ۔