بدترین لوڈشیڈنگ سے نجات کا واحد حل کالا باغ ڈیم ہے،بلال شیرازی

بدترین لوڈشیڈنگ سے نجات کا واحد حل کالا باغ ڈیم ہے،بلال شیرازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی) مسلم لیگ( ق) کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی طرف سے واپڈا کی جانب سے کالا باغ ڈیم پر کام کرنے کا بیان مسلم لیگ کے موقف کی تائید ہے انہوں نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث نظام زندگی مفلوج ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کا شارٹ فال اور عوام کی پریشانیاں دونوں بڑھتے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ بدترین لوڈ شیڈنگ سے نجات اور سستی بجلی کے حصول کا حل کالا باغ ڈیم کی تعمیر ہی ہے۔


انہوں نے وفاقی وزیر کی جانب سے عوام کو بجلی کے اضافی بھجوانے کے اعتراف پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر پانی و بجلی اس کا اعتراف کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی مفاد کے خلاف اقدامات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوں کیونکہ وہ وہ عوامی مفاد کا تحفظ نہیں کرسکے اور زائد بلنگ کے باعث عوام سے غیرقانونی طور پر اربوں روپے اکٹھے کیے جارہے ہیں ۔سید بلال مصطفی شیرازی کہا کہ اعلان کردہ بڑے آبی ذخائر میں سے کالاباغ ڈیم ہی وہ واحد آبی ذخیرہ ہے جس کی تعمیر سب سے آسان اور فوری طور پر قابل عمل ہے ،حکومت کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے رائے عامہ ہموارکرے اگر کالا باغ ڈیم اپنا کام شروع کر دے تو 3600 میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی اور 6 ملین ایکڑ فٹ پانی بھی میسر ہو گا ۔موجودہ حالات میں مقتدر سیاستدانوں اور جماعتوں کی طرف سے قوم کے لیے اس سے بہتر تحفہ کوئی نہیں ہو سکتا کہ انہیں پینے کے لیے صاف پانی کی فراہمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ سے بچانے کے لیے کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر کام شروع کروانے کا اعلان کر دیا جائے ۔