کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے مطالبے پر بھارت بوکھلا گیا ہے،طارق احسان
لاہور(پ ر )یوتھ فورم فار کشمیر کے چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنے کے مطالبے پر بھارت کو بوکھلاہٹ کا شکا ر ہے۔بھارت کے ریاستی عناصر کا پاکستان میں مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کے حوالے کرنے پر مودی حکومت کا مکرو چہرہ دنیا کے سامنے آیا ہے۔وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے جنرل اسمبلی میں پاکستان کا موقف پاکستانی اور کشمیری عوام کو امنگوں کے مطابق پیش کیا اور عالمی برادری کے سامنے امن فارمولا دیا ۔پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہیں اور اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں ۔
طارق احسان غوری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل صرف اقوام متحدہ کی کشمیر کے لیے منظور کردہ حق خود ارادیت کی قرار دادوں پر عمل درآمد کروانے میں ہے۔تاکہ مظلوم و محکوم کشمیری آزادانہ زندگی گزار سکیں ۔