حضرت عثمانؓ کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے،عبدالوحید شاہد روپڑی

حضرت عثمانؓ کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے،عبدالوحید شاہد روپڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر) جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا ہے کہ خلیفہ سوم حضرت عثمانؓ کی سیرت ملک میں امن کے قیام کے لئے مشعل راہ ہے۔جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی، قاری فیاض مولانا جابر سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہخلیفہ ثالث حضرت سید نا عثمان غنی رضی اللہ تعا لی عنہ کی سیرت پر عمل کر نے سے ہی ملک سے بحرانوں،بے حیا ئی اور فحا شی کی یلغار کا خاتمہ ہو سکتا ہے


انہوں نے کہا کہ حضرت عثمانؓ اور دیگر خلفاء نے حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کیا اور معاشرے سے عمل کر ایا اس وجہ سے بد امنی کرپشن اور جہالت کا خاتمہ ہوا ۔