سنگل کلک ایمر جنسی الرٹ سسٹم فوری طور پر لگایا جائے،زاہد علی

سنگل کلک ایمر جنسی الرٹ سسٹم فوری طور پر لگایا جائے،زاہد علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نامہ نگار) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سکول پارٹنر ز کو ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں میں سنگل کلک ایمر جنسی الرٹ سسٹم فوری طور پر لگایا جائے تا کہ طالب علموں واساتذہ اور دیگر عملے کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔یہ سکول سیکورٹی کا جدید نظام ہے جو پولیس اور ایک سیلولر کمپنی کے اشتراک سے متعارف کر وایا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر پیف زاہد علی نے سکول پارٹنرز کو ہدایت کی ہے کہ یہ سہولت جلد از جلد حاصل کر لیں۔ اس مقصد کے لیے رجسٹریشن فارم اور طریقہ کار کی مکمل معلومات پیف کی ویب سائٹ www.pef.edu.pkپر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ سرکلر میں سکول پارٹنر ز کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ سکولوں کی حفاظت کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر بھر پور عمل درآمد کیا جائے تاکہ طالب علم تحفظ کے ماحول میں تعلیم حاصل کریں۔