یوتھ فورم فار کشمیر لاہورکے زیر اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی و سیمینار ؒ

یوتھ فورم فار کشمیر لاہورکے زیر اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی و ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر )یوتھ فورم فار کشمیر لاہور کے زیر اہتمام پنجاب اسمبلی تا لاہور پریس کلب ایک یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پرکشمیر ریلی نکالی گئی جس کی سرپرستی سابق وزیرا عظم پاکستان محمد میاں سومرو نے کی جب کہ قیادت چیف آرگنائز ر پنجاب طارق احسان غوری نے کی ریلی میں ہزاروں نوجوانوں اور مختلف مکاتب فکر کے نمائندوں و کلاء علماء صحافیوں اور دانشوروں نے کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ بعد ازاں یوتھ فورم فار کشمیر پنجاب کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں ایک کشمیر سیمینار منعقد کیا گیا جس کی صدارت سابق وزیر اعظم پاکستان محمد میاں سومرو نے کی جب سیمینار سے مختلف سیاسی ، سماجی اور قومی شخصیات نے خطاب کیا سیمینار میں مہمان خصوصی سردار محمد یوسف وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذہب تھے جب کہ مقررین میں رضا حیات ہراج ایم این اے ،شفقت محمودایم این اے، سینٹر سردار فتح محمد محمد حسنی ، نوابزادہ ریاض حسین قریشی ، ڈاکٹر عمران اوپل ،بحراللہ ہزاروی اور قسور سعید مرزا نے خطاب کیا ۔    سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم محمد میاں سومرو نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے پائیدا ر حل کے لیے سنجیدہ کردار ادا کرے اور خطہ کو امن کا گہواربنانے کے لیے اپنا فعال رول ادا کرے ۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا دیرنہ حل انتہائی ضروری ہے کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔     دریں اثناء سپا سنامہ پیش کرتے ہوئے طارق احسان غوری چیف آرگنائزر یوتھ فورم فار کشمیر نے کہا کہ بھارت دو کروڑ کشمیریوں پر ظلم و ستم کرنا بند کرے اور عالمی ادارے اور اقوام متحدہ کشمیر میں انسائی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں پر نوٹس لیں اوروادی کشمیر کو لہو لہو کرنے والے ہاتھوں کو روکنے اور وادی کشمیر کو وادی انگار بنانے والے بھارتی حکمرانوں او درندوں کو کٹہرے میں لائے ۔ بھارتی حکمران مکارانہ چالیں چلنا بند کریں اور خطہ کے امن کو خراب نہ کریں ۔ یوتھ فورم فار کشمیر مظلوم کشمیریوں کی آواز دنیا بھر میں پہنچانے کے لیے پرعزم کردار ادا کرے گی ۔