نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام میاں جمیل احمد شرقپوری کی یاد میں تعزیتی ریفرنس آج ہو گا

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام میاں جمیل احمد شرقپوری کی یاد میں تعزیتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میںآج 8 اکتوبر کومنگل کے دن ساڑھے دس بجے صبح فخر المشائخ حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری نقشبندی مجددیؒکے وصال پر اظہار تعزیت اورمرحوم کی حیات وخدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس کاانعقادکیاجارہاہے جس کی صدارت تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن،ممتازصحافی وچیئرمین نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ جناب مجید نظامی کریں گے۔مقررین میں ڈاکٹر رفیق احمد،سجادہ نشین چورہ شریف پیرسید محمد کبیر علی شاہ،سی پی این ای کے صدرجمیل اطہر، جسٹس (ر) نذیراحمد غازی، علامہ احمد علی قصوری، ڈاکٹر محمد اجمل نیازی،سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ مےاں جلےل احمد شرقپوری اورسابق رکن صوبائی اسمبلی صاحبزادہ مےاں سعےد احمد شرقپوری شامل ہیں جبکہ سجادہ نشےن آستانہ عالےہ شرقپور شرےف صاحبزادہ مےاں ولےد احمد جوادشرقپوری نقشبندی مجددی کلیدی خطاب کریں گے۔اس تعزیتی ریفرنس کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔