مسلمان عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، مولانا محمد الیاس
لاہور (سٹاف رپورٹر) عالمی اتحاد اہل سنت کے مرکزی امیر متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے راہنماءمولانا محمد اکرم طوفانی نے یوم تحفظ ختم نبوت کے سلسلہ میں مرکز اہل سنت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی اسلام او رملک دشمن ہیں آئینی طور پر غیر مسلم ہونے کے باوجود وہ ارتدادی اور قابل اعتراض سرگرمیوں میں مصروف ہیں حکومت اس کا فوری نوٹس لے ا۔
نہوں نے کہا کہ ہزاروں مسلمانوں نے علماءکی قیادت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے 1947ءمیں پارلیمنٹ سے آئینی طور پر قادیانیوں کو متفقہ طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دلوایا تھا انہوں نے کہا کہ مسلمان عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ قادیانی مسجد کی تعمیر کلمہ طیبہ اور دیگر شعائر اسلامی کو آئینی طور پر استعمال نہیں کر سکتے تقریب میں علماءاور تاجر برادری سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی، تقریب کے اختتام پر مرکز اہل سنت سے مولانا محمد الیاس گہمن، مولانا محمد اکرم طوفانی، مولانا عابد جمشید اور مولانا کلیم اللہ کی قیادت میں ”ختم نبوت ریلی“ بھی نکالی گئی۔