علامہ اقبال جتنے عظیم شاعر تھے،اسی منصب کے مفکر بھی تھے،ایس ایم ظفر
لاہور(پ ر) معروف قانون دان ایس ایم ظفر نے کہا ہے کہ علامہ اقبال جتنے عظیم شاعر تھے،اسی منصب کے مفکر بھی تھے اور ان کی فکرودانش کا سرچشمہ یورپ میں رونما ہونے والے کثیر الجہت انقلابات تھے۔انہوں نے یورپ میں گزشتہ پانچ صدیوں میں پیدا ہونے والی سماجی،اقتصادی،سیاسی اور نظریاتی منفی اور مثبت تبدیلیوں کا غائر مطالعہ اور مشاہدہ کیا اور اسی لیے ان کی دنیا ئے فکرو نظر میں روشن خیال،خرد افروزی اور سماجی حقیقت نگاری کے ابتدائی نقش دیکھے جاسکتے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کااظہار مون لائٹ سکول نسبت روڈ لاہور میں یوم اقبال کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔