محکمے میں جعلی بھرتیوں میں ملوث پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت پر سماعت

محکمے میں جعلی بھرتیوں میں ملوث پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت پر سماعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)اینٹی کرپشن عدالت میں پولیس میں جعلی بھرتیوں میں ملوث پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت پر سماعت اینٹی کرپشن عدالت کی جج عظمٰی اختر چغتائی نے کیس کی سماعت کی پولیس کی۔ جانب سے ملزمان محمد ریاض، عمران، سیف علی،اشفاق اور صہیب شہزاد کو پیش کیاگیا۔ سیف اللہ، ہاشم ،محمد اسلم،عمران،محمداکمل،محمدارشد،عظیم اللہ،ندیم بشیراور سرورکو بھی عدالت میں پیش کیاگیا، ملزمان سنگین سرگرمیوں میں ملوث رہے،جعلی کانسٹیبلز کی بھرتیوں سے شدید خطرات لاحق ہوئے، سرکاری وکیل ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کی جائے،سرکاری وکیل کی استدعا اینٹی کرپشن عدالت کی جج عظمٰی اخترنے تمام ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ ملزمان کے خلاف پولیس میں ایک سوچھتیس جعلی کانسٹیبلز کی بھرتیوں کا الزام ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ پرانی انارکلی میں یکم اکتوبر 2015ء میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔