اراضی پر قبضہ کی کوشش، سیشن کورٹ میں لیاقت علی کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست
لاہور(نامہ نگار)سول جج سمیرا اشرف کے فیصلے میں جعل سازی سے تبدیل کرکے کینٹ کے محمد انور کی قتلیپنڈ کی بارہ کنال اٹھ مرلے کی جگہ پر قبضہ کرنے اور پولیس کو غلط استعمال کرنے کی کوشش پر سیشن کورٹ میں کینٹ کے رہائشی لیاقت علی کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کردی گئی۔عدالت میں انور کے وکیل نے ڈگری میں ردوبدل ہونے پر سول جج سمیرا اشرف سے رابط کیا جنوں نے آرڈر کو جعلی قرار دے دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال کی عدالت میں محمد انور کے وکیل ظفرمحمود چودھری ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ لیاقت علی نے اللہ دتہ وغیرہ کو فریق بنا کر یکطرفہ طور پرڈگری حاصل کرنے کی کوشش کی جو عدالت نے مستردکردی لیاقت علی نے عدالت کے حکم میں تبدیل کرکے مسترد ہونے کی لائن کو تبدیل کرکے اپنے حق میں ا?ڈر لکھ لیے۔ بعد میں تھانہ ہیرکی وساطت سے جگہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی لیاقت علی نے جعل سازی کی اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔